لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار اور کامیابی کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
نہال ہاشمی نے اعتماد کے اظہار پر قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔









