مریم نواز کی حکومت نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے، اور پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھلی رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مارکیٹس کے اوقات کار میں تبدیلی پر مزید مشاورت کی جائے گی، اور تاجروں اور کاروباری نمائندوں سے رائے لی جا رہی ہے۔
دوسری جانب مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں بھی تاجروں سے مشاورت جاری ہے اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے پر کچھ اعتراضات ہیں۔ مشاورت مکمل ہونے کے بعد وفاق کو آگاہ کیا جائے گا۔









