83

کفایت شعاری مہم: ہفتے میں 4 دن یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی، جمعہ، ہفتہ اور اتوار تعطیل ہو گی

کفایت شعاری مہم کے تحت ہائیو ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو ہفتے میں 4 دن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تمام جامعات بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، سرکاری اسکولوں میں بھی جمعہ، ہفتہ اور اتوار فزیکل کلاسز نہیں ہوں گی۔ تاہم، یونیورسٹیوں اور سرکاری تعلیمی اداروں میں جمعہ کو آن لائن کلاسز کی اجازت ہو گی۔

وزارت تعلیم نے ایچ ای سی اور فیڈرل بورڈ کے زیر انتظام سرکاری تعلیمی اداروں میں اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت تعلیمی ادارے نئے شیڈول کے مطابق کام کریں گے۔

اس اقدام کا مقصد کفایت شعاری کے تحت اداروں میں موجود وسائل کی مؤثر اور بہتر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔