شیاومی نے اپنے نئے فون ریڈمی نوٹ 15 کو متعارف کروا دیا ہے، جو 6000mAh بیٹری، 6.77 انچ 120Hz AMOLED ڈسپلے اور 108MP مین کیمرہ کے ساتھ صارفین کو بہترین مڈ رینج تجربہ فراہم کرتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فون روزمرہ کے کاموں کے لیے AI سے بہتر خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے اسے ایک متوازن اور قابل اعتماد موبائل قرار دیا جا رہا ہے۔
ریڈمی نوٹ 15 کی قیمت پاکستان میں تقریباً 70 ہزار روپے رکھی گئی ہے، اور یہ فون اپنی طاقتور بیٹری، اعلیٰ ڈسپلے اور کیمرہ کی بدولت صارفین کے لیے ایک دلچسپ انتخاب ثابت ہوگا۔
ماہرین ٹیکنالوجی کے مطابق ریڈمی نوٹ 15 مڈ رینج فونز کے مارکیٹ میں ایک مضبوط مقابلے کے طور پر سامنے آئے گا، خاص طور پر ان صارفین کے لیے جو طاقتور بیٹری اور بہتر کیمرہ تجربہ چاہتے ہیں۔








