خیبرپختونخوا میں کابینہ کی توسیع ایک بار پھر اختلافات کے باعث موخر کر دی گئی ہے، جہاں دو مجوزہ ارکان کی شمولیت پر شدید تحفظات سامنے آئے۔
ذرائع کے مطابق تنازع کی وجہ سے کابینہ میں توسیع کا عمل تاخیر کا شکار ہوگیا اور مشاورت کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی فیصلہ کیا گیا تھا کہ کابینہ میں 12 سے 14 نئے ارکان کو شامل کیا جائے گا۔
کابینہ میں 3 سے 4 وزراء کے علاوہ معاونینِ خصوصی اور مشیروں کو بھی شامل کرنے کا امکان ہے۔ اختلافات دور کرنے کے لیے پارٹی قیادت سے رابطے جاری ہیں اور آئندہ چند روز میں باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پہلے تو کابینہ توسیع کے خواہاں تھے، لیکن ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔ پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے وزیراعلیٰ کو کابینہ توسیع کا سگنل دیا ہے۔









