170

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں شوال کے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق لکی مروت، مالاکنڈ، شبقدر اور مہمند کے مختلف علاقوں میں لوگ چاند دیکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی جلد اس حوالے سے حتمی اعلان کرے گی تاکہ عیدالفطر کی تاریخ طے کی جا سکے۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی چاند دیکھنے کی کوششیں جاری ہیں اور عوام حکام کی جانب سے آنے والے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق چند علاقوں میں چاند کی رویت ممکن ہو گئی ہے، لیکن حتمی فیصلہ کمیٹی کی جانب سے جاری کیا جائے گا تاکہ عیدالفطر کے دن کا اعلان واضح ہو۔