3

عیدالفطر کے پیش نظر آپریشن غضب اللحق میں عارضی وقفے کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن “غضب اللحق” میں عارضی وقفے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے اپنی نیک نیتی کے اظہار اور برادر اسلامی ممالک سعودی عرب، قطر اور ترکی کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن میں یہ وقفہ 18 اور 19 مارچ 2026 کی درمیانی شب سے شروع ہو کر 23 اور 24 مارچ 2026 کی درمیانی شب تک جاری رہے گا۔

عطااللہ تارڑ کے مطابق پاکستان نے یہ قدم اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے، تاہم اگر اس دوران سرحد پار سے کسی بھی قسم کا حملہ، ڈرون کارروائی یا دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تو آپریشن فوری طور پر دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں کو صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ سیکیورٹی اقدامات بدستور برقرار رہیں گے۔