2

پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ: مجموعی برآمدات 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہو گئیں

پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق فروری 2026 میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں سالانہ 20 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ ماہانہ بنیاد پر 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران آئی ٹی کی برآمدات 36 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے 8 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں مجموعی طور پر 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 2 ارب 98 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

حکومت نے مالی سال 2026 کے لیے آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف 5 ارب ڈالر مقرر کیا ہے، جبکہ مالی سال 2025 میں آئی ٹی ایکسپورٹ 3 ارب 80 کروڑ ڈالر تھی۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی مضبوطی اور عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مظہر ہیں۔