عیدالفطر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی سطح پر بعض وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقص کارکردگی کے باعث دو سینئر وفاقی وزراء کو عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، جبکہ دو دیگر وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ اس ممکنہ رد و بدل کا مقصد حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانا اور مختلف وزارتوں میں انتظامی معاملات کو مؤثر بنانا بتایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر مملکت کی سطح پر بھی اہم تبدیلیاں متوقع ہیں اور کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چھ نئے افراد کو کابینہ میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاہم ابھی تک کسی بھی نام سے متعلق حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ کابینہ میں ممکنہ تبدیلیوں کا حتمی اعلان عیدالفطر کے بعد کیا جا سکتا ہے۔









