17

ایپل کا نیا سرپرائز: آئی فون 17 ای متعارف

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ سیریز کا سستا ورژن آئی فون 17 ای متعارف کرا دیا ہے، جسے جدید فیچرز کے ساتھ نسبتاً کم قیمت میں پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق نئی ڈیوائس میں اپ ڈیٹڈ چِپ سیٹ، بہتر وائرلیس چارجنگ اور ہارڈویئر میں نمایاں بہتری شامل کی گئی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کم قیمت ہونے کے باوجود یہ فون جدید ایپس اور اپ ڈیٹڈ فیچرز کو با آسانی سپورٹ کرے گا۔

تاہم یہ ماڈل مہنگے ورژنز یعنی آئی فون 17 اور آئی فون 17 پرو کے مقابلے میں کچھ نمایاں کمیوں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ سب سے بڑی کمی سنگل کیمرا سیٹ اپ ہے، جبکہ پرو ماڈلز میں ملٹی کیمرا سسٹم دستیاب ہوتا ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایپل مصنوعات کی رونمائی کے مصروف شیڈول میں داخل ہو چکا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی جلد ہی اپ ڈیٹ شدہ MacBook سمیت دیگر ڈیوائسز بھی متعارف کرائے گی۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق آئی فون 17 ای اُن صارفین کے لیے موزوں ثابت ہو سکتا ہے جو جدید ایپل ایکو سسٹم سے جُڑنا چاہتے ہیں مگر نسبتاً کم بجٹ رکھتے ہیں۔