اینڈرائیڈ فونز کی بیٹری لائف مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے، جیسے کہ پراسیسر کی رفتار، روشن ڈسپلے، پتلی باڈی، بیک گراؤنڈ ایپس، اور تیز انٹرنیٹ کنکشنز۔ تاہم کچھ سادہ سیٹنگز میں تبدیلی کرکے بیٹری کی مدت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
اسکرین برائٹنس کم کریں
فون کی اسکرین روشن اور بڑی ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ بیٹری خرچ کرتی ہے۔ ڈسپلے سیٹنگز میں جا کر برائٹنس کم کریں اور آٹو برائٹنس فیچر کو ڈس ایبل کریں تاکہ فون ضرورت سے زیادہ روشن نہ ہو۔
لاک اسکرین اور آٹو ڈسپلے سیٹنگز
اینڈرائیڈ فونز میں اکثر Always-On Display فیچر موجود ہوتا ہے، جو وقت اور تاریخ ہر وقت دکھاتا ہے۔ اسے ڈس ایبل کرنے سے بیٹری میں اضافہ ہوتا ہے۔
اسکرین ٹائم آؤٹ مقرر کریں
فون کی اسکرین جتنی دیر تک روشن رہے گی، اتنی زیادہ بیٹری استعمال ہوگی۔ اسکرین ٹائم آؤٹ فیچر میں 15 سیکنڈ سے 10 منٹ یا اس سے زیادہ کا انتخاب کر کے بیٹری بچائی جا سکتی ہے۔
بیک گراؤنڈ ایپس کو محدود کریں
کچھ ایپس مسلسل بیک گراؤنڈ میں چلتی رہتی ہیں، جو بیٹری کی مدت کم کرتی ہیں۔ بیٹری سیٹنگز میں جا کر زیادہ بیٹری استعمال کرنے والی ایپس کی شناخت کریں اور unused ایپس کو سلیپ موڈ میں ڈالیں تاکہ وہ بیک گراؤنڈ اپ ڈیٹ نہ کریں۔
ان آسان اقدامات سے آپ اپنے اینڈرائیڈ فون کی بیٹری لائف میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں اور دن بھر فون کی کارکردگی برقرار رکھ سکتے ہیں۔








