21

اس سال رمضان کے روزے 30 ہوں گے یا 29؟ محکمہ موسمیات نے بتایا

اسلام آباد: اس سال رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوں گے کیونکہ محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ 29 ویں روزے کو شوال کا چاند نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

ماہرین کے مطابق شوال کا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بجکر 23 منٹ پر پیدا ہوگا لیکن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 12 سے 13 گھنٹے ہوگی، جو رویت کے لیے موزوں نہیں ہے۔

اس پیشگوئی کے مطابق عید الفطر ممکنہ طور پر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی۔ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، لیکن شوال کے چاند کے نہ دکھنے کا امکان تقریباً یقینی سمجھا جا رہا ہے۔

ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عید کی تیاری کرتے وقت چاند کی حتمی خبر کا انتظار کریں۔

یہ خبر ان لوگوں کے لیے اہم ہے جو عید کی منصوبہ بندی پہلے سے کر چکے ہیں، تاکہ وہ تیاریوں میں کسی قسم کی الجھن سے بچ سکیں۔