112

مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما حنا ملک کا انتقال کر گئی

برطانیہ میں مقیم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اقبال سندھو کی اہلیہ، معروف سماجی و سیاسی رہنما حنا ملک انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات کی خبر نے نہ صرف سیاسی بلکہ سماجی اور مذہبی حلقوں میں گہرے صدمے اور افسوس کی لہر دوڑا دی۔

مرحومہ حنا ملک اپنی ملنساری، اعلیٰ اخلاقیات اور انسان دوستی کے لیے مشہور تھیں۔ انہوں نے ہمیشہ خواتین کی خودمختاری، سماجی بہبود اور ملک کی ترقی کے لیے فعال کردار ادا کیا۔ وہ ایک بااعتماد موٹیویشنل اسپیکر تھیں اور ہر موضوع پر مدلل اور مؤثر گفتگو کی صلاحیت رکھتی تھیں۔

حنا ملک نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر سماجی، سیاسی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ ان کی شخصیت کو پاکستان اور برطانیہ دونوں جگہ خلوص، محنت اور خدمت کے جذبے کے لیے عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

سیاسی حلقوں میں انہیں خصوصی قربت نواز شریف اور مرحومہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ حاصل تھی، اور وہ اکثر اپنی یادیں عوامی محافل میں شیئر کیا کرتی تھیں۔ ان کی وفات سے ملک کو ایک مخلص اور فعال رہنما سے محروم ہونا پڑا۔