77

اوورسیز پاکستانیوں کیلے مراعاتی پیکیج، قومی اعزازات کا بھی بڑا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دنیا بھر میں مقیم ممتاز اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے ان کی قومی خدمات کے اعتراف میں اہم فیصلہ کر لیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ مارچ میں یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول اعزازات سے نوازا جائے گا۔ تقریب 23 مارچ کو منعقد ہوگی جہاں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو قومی اعزازات دیے جائیں گے۔

حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی مراعاتی پیکیج بھی متعارف کرا دیا ہے۔ اس جامع پیکیج میں تارکینِ وطن اور ان کے اہلخانہ کے لیے مختلف سہولتیں شامل کی گئی ہیں تاکہ انہیں وطن سے مضبوط تعلق اور آسان سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اوورسیز پیکیج کے تحت جدید سکیورٹی خصوصیات سے آراستہ نیکسٹ جنریشن ممبرشپ کارڈ بھی جاری کیا جائے گا، جو اوورسیز پاکستانیوں کو متعدد سرکاری اور نجی سہولتوں تک ترجیحی رسائی فراہم کرے گا۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف کرنا اور انہیں قومی دھارے میں مزید مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔