97

سیاحوں کے لیے پریشان کن شہرکون سی ہیں؟

ایک نئی تحقیق میں دنیا کے ان شہروں کا پتہ چلایا گیا ہے جو سیاحوں کے لیے سب سے زیادہ پریشان کن اور مشکلات پیدا کرنے والے ہیں۔ برطانیہ کی معروف کمپنیوں SCS Chauffeur اور House Fresh سے وابستہ ماہرین نے یہ تحقیق کی، جس میں جرائم کی شرح، آلودگی، ہجوم کی کثرت اور ٹریفک جام جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے پریشان کن شہر جنوبی افریقہ کا کیپ ٹائون قرار پایا، جہاں جرائم پیشہ گروہ بڑی تعداد میں متحرک ہیں اور سیاحوں کے لیے خطرات لاحق ہیں۔

دوسرے نمبر پر بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی آیا، جہاں شدید آلودگی اور ہجوم سیاحوں کے لیے سانس لینا مشکل بنا دیتے ہیں۔ اس کے بعد درج ذیل شہر بھی سیاحوں کے لیے پریشان کن قرار پائے: جوہانس برگ، زیورخ، سائوپالو، جکارتہ، کوالالمپور، میکسیکو سٹی، ایتھنز اور نیپلز۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شہر سیاحتی تجربے کو متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے سیاحوں کو بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ سفر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔