36

تحریکِ انصاف کا خیبر پختونخوا بھر میں احتجاج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں مکمل ہڑتال کی گئی ہے اور ہر ضلع میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

پی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری اکرام کھٹانہ نے بتایا کہ پشاور میں ہشت نگری سے چوک یادگار تک پیدل مارچ کیا جائے گا، جس میں ضلعی قیادت، کارکنان اور تاجر برادری شریک ہوں گے۔ پیدل مارچ کی قیادت صوبائی صدر جنید اکبر، پارٹی کے ممبران اور ضلعی قائدین کریں گے۔

مارچ کے شرکاء چوک یادگار پہنچ کر احتجاجی مظاہرے کریں گے، جہاں پارٹی رہنما کارکنان سے خطاب کریں گے۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے، اور تمام اضلاع میں ایم این ایز اور ایم پی ایز مظاہروں کی قیادت کریں گے۔

پی ٹی آئی کے اس احتجاجی سلسلے کا مقصد حکومتی پالیسیوں کے خلاف عوامی آواز بلند کرنا اور صوبے بھر میں اپنے مطالبات کی حمایت کو اجاگر کرنا بتایا جا رہا ہے۔