23

پاک سعودی دفاعی معاہدے سے تعلقات میں نئی جہت: سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات سالانہ 720 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں

سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کی بدولت دونوں ممالک کی حکومت اور عوامی تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔

احمد فاروق کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط تعلقات کے مثبت اثرات پاکستانی معیشت اور برآمدات پر بھی پڑ رہے ہیں۔

سفیر نے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایگریکلچرل، ٹیکسٹائل سمیت 8 شعبوں میں معاہدے ہوں گے، جس سے پاکستانی مصنوعات کی سعودی عرب میں برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔ سعودی عرب میں پاکستانی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

احمد فاروق کے مطابق سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات سالانہ 720 ملین ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ سروسز کے شعبے میں ایکسپورٹ 590 ملین ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2025 کے دوران پاکستان سے 5 لاکھ پاکستانی ورکرز سعودی عرب پہنچے۔