123

بورڈ آف ریونیو نے خیبر پختونخوا میں ضلع بندی کا اعلان کر دیا

بورڈ آف ریونیو نے اعلان کیا ہے کہ سوات کو دو الگ اضلاع میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ نئے ضلع کا نام برسوات رکھا گیا ہے، جو تحصیل مٹہ، خوازہ خیلہ اور بحرین پر مشتمل ہوگا، جبکہ ضلع برسوات کا ہیڈکوارٹر مٹہ ہوگا۔

پرانی سوات میں اب بابوزئی، کبل، چارباغ اور بریکوٹ شامل ہوں گے اور اس کا ہیڈکوارٹر گل کدہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس تقسیم کا مقصد انتظامی کاموں کو مزید موثر اور عوام کے لیے سہولت پیدا کرنا بتایا گیا ہے۔

محکمہ مال کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف سرکاری اور انتظامی کاموں میں آسانی آئے گی بلکہ مقامی لوگوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی بہتر ہو سکے گی۔

علاقہ مکینوں نے بھی اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا اور توقع ظاہر کی کہ نئی تقسیم سے عوامی مسائل میں کمی آئے گی اور مقامی انتظامیہ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔