52

خیبر پختونخوا میں کتے کے کاٹنے کے کیسز میں خطرناک اضافہ، سال 2025 میں 87 ہزار سے زائد واقعات

خیبر پختونخوا میں کتے کے کاٹنے کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں صوبے بھر میں کتے کے کاٹنے کے 87,364 کیسز رپورٹ ہوئے، جو گزشتہ سال 2024 کے 60,223 کیسز کے مقابلے میں 27 ہزار سے زائد ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ضلع مردان سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 13,328 افراد کتے کے کاٹنے سے متاثر ہوئے۔ پشاور میں گزشتہ سال 655 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جو 2025 میں بڑھ کر 4,558 تک پہنچ گئے، یعنی صرف ایک سال کے دوران 3,900 سے زائد واقعات ہوئے۔

دیگر اضلاع کی صورتحال بھی تشویشناک ہے:

سوات: 7,335 کیسز

لکی مروت: 7,274 کیسز

ایبٹ آباد: 2,683 کیسز

ہری پور: 3,795 کیسز

بونیر: 3,880 کیسز

شانگلہ: 2,534 کیسز

دیر لوئر: 5,576 کیسز

چارسدہ: 1,233 کیسز

نوشہرہ: 1,731 کیسز

ماہرین صحت نے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر حکمت عملی، آوارہ کتوں کی تعداد پر قابو پانے اور عوامی آگاہی مہم کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ خطرناک بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔