60

گورنر خیبرپختونخوا کا یومِ قائد پر پیغام: قائداعظم کے اصول آج بھی قوم کے لیے رہنمائی ہیں

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کی مدبرانہ قیادت کی بدولت آزاد پاکستان کا قیام ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی شخصیت بلند اخلاقی اقدار، آئین و قانون کی پاسداری اور جمہوری روایات کی حقیقی عکاس تھی۔ گورنر کے مطابق بابائے قوم نے ہمیشہ اتحاد، ایمان اور تنظیم کے سنہری اصولوں پر عمل کی تلقین کی۔

فیصل کریم کنڈی نے زور دیا کہ ایک مضبوط و مستحکم پاکستان کے قیام کے لیے ہمیں قائداعظم کے اصولوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ ان کے بقول قائداعظم کے افکار اور رہنما اصول آج بھی قوم کے لیے ترقی، استحکام اور یکجہتی کا مضبوط ذریعہ ہیں۔

گورنر نے مزید کہا کہ آج ہم آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں، اور یہ سب قائداعظم کے قیادت اور وژن کا نتیجہ ہے۔