59

خیبرپختونخوا حکومت کا توشہ خانہ ٹو کیس میں سزاوں پر ردعمل: شفیع جان نے سزا کو افسوسناک قرار دیدیا

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شفیع جان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں سنائی گئی سزا کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ توشہ خانہ کا کیس من گھڑت، جعلی اور بے بنیاد ہے، اور اس فیصلے سے پارٹی اور عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے کے خلاف پارٹی قانونی ماہرین سے مشاورت کرے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

شفیع جان نے یقین دہانی کرائی کہ آئین، قانون اور انصاف کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور کسی بھی قانونی راستے سے حق تلفی کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے۔