37

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع

انسداد دہشتگردی عدالت کے احکامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر ملزمان کے خلاف اشتہاری کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مختلف مقامات، بشمول جوڈیشل کمپلیکس، پر طلبی کے نوٹسز چسپاں کر دیے گئے ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے سیکشن 87 کے تحت سہیل آفریدی، مینا خان، امجد خان، شفیع اللہ جان اور امجد آفریدی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نوٹسز میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ ملزمان عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کر رہے یا روپوش ہیں۔

نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں پیشی کے لیے یہ آخری موقع دیا جا رہا ہے، اور اگر ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔