ضلعی انتظامیہ نے مسلم کالونی میں کارروائی کرکے 200 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرا دی۔ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ گھروں کو مسمار کیا گیا اور تقریباً 700 کینال زیر قبضہ اراضی واپس حاصل کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی سے قبل مقامی رہائشیوں کو متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر اور سی او ایم سی آئی نے کی۔
انتظامیہ نے مقامی افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ آپریشن ٹیمز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سرکاری زمین کی بحالی کے اقدامات مؤثر طریقے سے مکمل کیے جا سکیں۔









