گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کی صورت میں گورنر راج لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم امن و امان کے معاملے میں تعاون نہ کرنے کی صورت میں یہ اختیار استعمال کیا جا سکتا ہے۔
گورنر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کو تیل، گیس، پانی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے وفاق کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے، کیونکہ وفاق کے تعاون کے بغیر یہ مسائل حل کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے امن قائم رکھنے میں بھرپور تعاون کی اپیل بھی کی۔









