35

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید کی سزا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی 12 اگست 2024 کو شروع ہوئی اور اس دوران ملزم کے خلاف چار سنگین الزامات کی سماعت کی گئی، جن میں سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات و سرکاری وسائل کا غلط استعمال، اور مختلف افراد کو نقصان پہنچانا شامل تھا۔ طویل قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو تمام الزامات میں قصوروار قرار دیا گیا۔

فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 11 دسمبر 2025 کو سزا سنائی، اور ملزم کو اپنے قانونی حقوق اور اپنی منتخب دفاعی ٹیم کے ساتھ مکمل سہولیات فراہم کی گئیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فیصلے کے خلاف متعلقہ فورم پر اپیل کا حق موجود ہے، جبکہ سیاسی عناصر کے ساتھ مبینہ اشتعال انگیزی اور عدم استحکام کے معاملات الگ سے نمٹائے جا رہے ہیں۔

خواجہ آصف کے مطابق بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانے کے خواہاں تھے۔