112

علامہ راغب حسین نعیمی دوبارہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کے طور پر علامہ راغب حسین نعیمی کو دوبارہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدرِ پاکستان نے انہیں مزید تین سال کے لیے مقرر کیا، جبکہ یہ تقرری آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت کی گئی ہے۔

وزارتِ قانون و انصاف نے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ علامہ راغب نعیمی یکم نومبر 2025 کو اپنی مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوئے تھے۔