37

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی، 9 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس میں فتنۃ الخوارج کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

اسی طرح، لکی مروت میں بھی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خوارج کے خلاف کاروائی کی گئی، جس میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا اور وہ مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے متعلقہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں اور یہ کارروائیاں ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے تک جاری رہیں گی۔