144

فن لینڈ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں سفارتخانے بند کرنے کا فیصلہ

فن لینڈ نے آپریشنل اور اسٹریٹجک وجوہات کے تحت پاکستان، افغانستان اور میانمر میں اپنے سفارتخانے آئندہ سال 2026 میں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق اسلام آباد، کابل اور یانگون میں قائم سفارتی مشنز محدود تجارتی اور اقتصادی روابط کے باعث مرحلہ وار طور پر بند کیے جائیں گے۔
وزارت نے بتایا کہ سفارتخانوں کی بندش کے لیے ابتدائی تیاریاں شروع کی جا چکی ہیں۔
یاد رہے کہ فن لینڈ نے مالی مشکلات کے پیشِ نظر 2012 میں بھی اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ بند کیا تھا۔