قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث شروع ہوتے ہی معطل کر دیا گیا۔
کورم کی کمی کی نشاندہی اپوزیشن رکن محبوب جان نے کی، جس کے بعد اسپیکر سردار ایاز صادق نے اجلاس کی کارروائی روک دی۔
قومی اسمبلی اجلاس پیر شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس کے لیے ایوان میں کم از کم 84 ارکان کی موجودگی ضروری ہے، جبکہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد 240 ہے۔









