129

فیلڈ مارشل سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات

یران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے بدلتی ہوئی  پولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔