37

خودکش حملے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا: ملکی سلامتی، امن اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں

پشاور کے ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، کور کمانڈر پشاور، عسکری اور سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے شہدا کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

نماز جنازہ کے بعد شہدا کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقوں روانہ کر دیے گئے، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ دفنایا جائے گا۔ شرکا نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ملکی سلامتی، امن اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔