54

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر تشدد کی شدید مذمت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور دیگر خواتین پر مبینہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا خواتین پر تشدد ناقابل قبول ہے اور اس طرح کے اقدامات افسوسناک ہیں۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ پر لگائے گئے الزامات اور صوبائی وزیر مینا خان پر تشدد کی بھی مذمت کی۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ ایم این اے شاہد خٹک اور دیگر اراکین کی گرفتاری کی کوششیں بھی غیر مناسب اور قابل مذمت ہیں۔