103

جے یو آئی نے ایم کیو ایم کی مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ کی حمایت سے انکار کر دیا

جے یو آئی نے آرٹیکل 140اے سے متعلق آئینی ترمیم میں ایم کیو ایم کی مدد کرنے سے انکار کر دیا۔

جے یو آئی کا موقف ہے کہ آرٹیکل 140اے کو 27ویں ترمیم سے الگ کیا جائے، اگر ایم کیو ایم الگ ترمیم لائے تو حمایت کی جائے گی۔

جے یو آئی کے مطابق وہ بااختیار مقامی حکومتوں اور بلدیاتی اداروں کو آئینی تحفظ دینے کے مخالف نہیں ہیں۔

پیپلز پارٹی کے مطابق حکومت سے موصولہ ڈرافٹ میں آرٹیکل 140اے شامل نہیں، تاہم وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرائی کہ ترمیم پر کام ہو رہا ہے۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان آج کراچی جائیں گے اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے، جس میں 27ویں ترمیم پر تبادلہ خیال ہوگا۔