اسلام آباد: نیٹو اتحادی ملک رومانیہ نے پاکستان ایئر فورس (PAF) سے اپنے فائٹر پائلٹس اور تکنیکی عملے کی تربیت کے لیے باضابطہ طور پر رجوع کر لیا ہے۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی جہت دینے کی علامت ہے۔
ذرائع کے مطابق رومانیہ نے پاکستان کی فضائی مہارت، تربیتی نظام اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔ پاکستان ایئر فورس نے اس درخواست کا خیرمقدم کیا ہے اور تربیتی پروگرامز کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔









