41

سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِ اعلیٰ نامزد

پانی تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے نئے نامزد کردہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

 خیبر پختون خوا کے نامزد وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، وہ پی کے 70 سے پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بنے۔

ضلع خیبر سے پہلے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے وہ صوبہ کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے، سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے۔

وہ موجودہ حکومت میں وزیرِ اعلیٰ کے معاون خصوصی کمیونی کیشن اینڈ ورکس رہے۔

صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن بنایا گیا۔

انہوں نے بی ایس اکنامکس کی ڈگری حاصل کی جبکہ پیشے کے اعتبار سے وہ بزنس مین ہیں۔

عام انتخابات میں انہوں نے بڑے مارجن کے ساتھ مسلم لیگ(ن)کے بلاول آفریدی اورجے یو آئی کے حمید اللہ جان آفریدی سمیت دیگرکو شکست دی تھی۔