24

کے پی پولیس کے 5 ہزار اہلکار صرف وی آئی پیز کی حفاظت پر مامور! حیران کن انکشاف

خیبرپختونخوا پولیس کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار مختلف شخصیات کے ساتھ سیکیورٹی پر معمور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی کودو اہلکار ،کسی کو پانچ اور کسی کو دس اہلکار بطور سیکیورٹی دیئے گئے ہیں۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی جانب سے سب سے زیادہ پولیس کوٹارگٹ کیا جارہاہےاسلئے جس نے بھی پولیس کو بطور سیکیورٹی رکھا ہے اس پر حملہ ہونے کا امکان بڑھ جاتاہے،ہر سیاسی رہنما اور سیاسی جماعتوں کو پرائیوٹ سکیورٹی رکھنی چاہیئے ۔