43

گرین ٹریکٹر اسکیم میں توسیع، کسانوں کو جدید سہولیات کی فراہمی

سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام فیز2 میں پنجاب 9500ہائی پاور ٹریکٹرز کیلئے قرعہ اندازی ہوگئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے قرعہ اندازی کا آغاز کیا،پہلا ٹریکٹر تحصیل اٹک کے راجہ رفعت عباس،دوسرا نزت پروین اورتیسرا میاں نصیر کا نکلا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گرین ٹریکٹر سکیم فیزٹو کی قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباددی،انہوں نے قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار محمد عاشق کو خود ٹیلی فون کیااورانہیں مبارک باددی۔
سیکرٹری زراعت نے سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام فیز ٹو کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ 7ایکڑ یا اس سے زیادہ اراضی مالکان 75سے 125ہارس پاور تک ٹریکٹرحاصل کرسکیں گے
،ہائی پاورٹریکٹرز کیلئے حکومت پنجاب 10لاکھ روپے سبسڈی دے گی،سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم فیز ٹو کے تحت 20ہزار ٹریکٹر پر سبسڈی دی جائے گی،ہائی پاور ٹریکٹر سکیم کے تحت 9500ٹریکٹر اورمیڈیم پاور سکیم کے تحت 10ہزار ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔ 

گرین ٹریکٹرز سکیم فیز ٹو کیلئے 7لاکھ 34ہزار کاشتکاروں نے اپلائی کیاجن میں2لاکھ82ہزار کاشت کار قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے اور 9500 قرعہ اندازی میں کامیاب قرار دیئے گئے،98فیصد کاشتکاروں نے پاکستانی ساختہ ٹریکٹر اوردو فیصد کاشتکاروں نے بڑے اورجدید امپورٹڈ ٹریکٹرز کیلئے اپلائی کیا۔
سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹرز فیز ٹو میں میڈیم پاور ٹریکٹر میں 50سے 65ہارس پاور پر 5لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔