پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے شیڈول میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے براڈکاسٹرز نے ملتان میں شیڈول دو میچز کو ری شیڈول کروانے کی تجویز پیش کی ہے۔
شیڈول میں ممکنہ تبدیلی کی صورت میں یکم مئی اور 10 مئی کو ہونے والے میچز متاثر ہو سکتے ہیں۔ تاہم، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، جس کے نتیجے میں پی ایس ایل میں موجود بھارتی براڈکاسٹرز کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ علاوہ ازیں، بھارتی اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ معطل کر دی اور تمام ویڈیوز و جھلکیاں بھی ہٹا دی ہیں۔









