160

فٹنس مسائل کے بعد ندا ڈار کی کرکٹ سے علیحدگی، نجی مسائل کا حوالہ

پاکستان کی اسٹار ویمن کرکٹر ندا ڈار نے ذہنی دباؤ کے باعث کرکٹ سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لے لیا ہے۔

ندا ڈار نے یہ اعلان سوشل میڈیا پر ایک دل کو چھو لینے والے پیغام کے ذریعے کیا۔ انہوں نے لکھا کہ حالیہ دنوں میں ان کی ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آیا، جس نے ان کی ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالا۔ اسی لیے وہ اب کچھ وقت صرف اپنے لیے لینا چاہتی ہیں۔

ندا نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں، کیونکہ یہ وقت ان کے لیے آسان نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ندا ڈار کو ورلڈ کپ کوالیفائر کے کیمپ میں بلایا گیا تھا، مگر فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہ کر سکیں، جس کے بعد انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ اب انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے بھی معذرت کرلی ہے۔

ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار ذہنی صحت کے مسائل کا شکار، کرکٹ سے بریک لے لی

فوٹو: اسکرین گریب