219

کرکٹ میں صرف مقابلہ، دوستی میدان سے باہر: محمد عامر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ گراؤنڈ میں کوئی سینئر یا جونیئر نہیں ہوتا، سب ایک جیسے ہوتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جارحانہ کھیل کرکٹرز کی پہچان ہے، اور میدان میں سخت مقابلہ ہی کھیل کو مزید دلچسپ بناتا ہے۔

محمد عامر نے مزید کہا کہ ماضی میں کرکٹ زیادہ سخت تھی، اور کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ بازی کا رجحان بھی زیادہ تھا، لیکن گراؤنڈ سے باہر سب ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جارحانہ انداز ایک حکمت عملی ہے، جس کا مقصد بیٹر کی توجہ ہٹانا ہوتا ہے، اور اس سے کھیل میں مزید مزہ آتا ہے۔