215

آصف آفریدی نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے باہر

لفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آصف آفریدی نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہوئے۔آصف آفریدی کو دائیں آنکھ کے نیچے گیند لگا اور ہڈی فریکچر ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈاکٹرز کی رپورٹس کی بنیاد پر آصف آفریدی کے ری ہیب پلان کو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔