230

سرفراز کو کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر بنا دیا گیا

چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

فرنچائز کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ سرفراز احمد کی بطور کپتان قیادت ہمیشہ شاندار رہی اور وہ ہماری ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے 2019 میں پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کے علاوہ لیگ کے ابتدائی دنوں سے ہی فرنچائز کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے 86 میچز میں 1525 رنز بنائے، جس میں 7 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن سے قبل انہوں نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، لیکن اب انہیں دوبارہ ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان معین خان بطور ہیڈ کوچ اور سرفراز احمد بطور ٹیم ڈائریکٹر فرنچائز کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔