دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 251 رنز بنائے، بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز درکار ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اپ:
ڈیرل مچل نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی
راچن رویندرا نے 37 رنز کا اہم اسکور بنایا
گلین فلپس نے 34 رنز جوڑے
بھارتی باؤلرز کی شاندار کارکردگی:
کلدیپ یادیو نے 2 وکٹیں حاصل کیں
یارون چکرورتی نے 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا
رویندرا جدیجا نے 1 وکٹ اپنے نام کی
ٹاس جیتنے کے بعد کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے موزوں ہے جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔
چیمپئنز ٹرافی فائنل کے دوران بھارت میں اربوں روپے کی سٹے بازی، کئی سٹے باز گرفتار!









