92

"موقع ملا تو آئی پی ایل کھیلوں گا" - ٹیم کا نام بھی بتادیا

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے سے متعلق خبروں پر لب کشائی کردی۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اگلے سال تک انڈین پریمئیر لیگ میں کھیلنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کھیلیں گے۔ محمد عامر نے مزید بتایا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں، اس لیے آئی پی ایل کھیلنے پر پاکستان میں تنقید کی صورت میں انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

عامر نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز پر آئی پی ایل میں پابندی تھی، لیکن ہمارے سابق کرکٹرز کمنٹری کر رہے تھے اور فرنچائز کے کوچ بھی بنے تھے۔ انہوں نے انڈین پریمئیر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی نمائندگی کرنا پسند کریں گے۔

اس موقع پر شو میں محمد عامر کے ساتھی احمد شہزاد نے کہا کہ رائل چیلنجر بنگلور کو گیند بازی کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے عامر جیسے بولر کی ضرورت ہے، وہ آر سی بی کو پہلا ٹائٹل جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔