109
اشتہار
مقبول خبریں
109
109
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لیے انگلینڈ کے معروف کھلاڑی ڈیوڈ ملان نے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔ انہوں نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ میں خود کو رجسٹر کر لیا ہے۔ اس سیزن کی تقریب 11 جنوری کو گوادر میں ہوگی۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، اور ڈیوڈ ملان سے قبل انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کی شرکت کی تصدیق پی ایس ایل انتظامیہ کر چکی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن میں بنگلہ دیش کے فاسٹ بالر مستفیض الرحمان کی بھی شرکت متوقع ہے، جبکہ انگلینڈ کے جیسن رائے بھی پی ایس ایل میں کھیلتے نظر آئیں گے۔