116

انگلینڈ کا چیمپئنز ٹرافی کے لیے15رکنی اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے،جوز بٹلر چیمپئنز ٹرافی میں انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔

انجری کے باعث بین اسٹوکس انگلش ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے،جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن اورجیکب بیتھل اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ہیری بروک، بریڈن کارس، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن اور جیمی اسمتھ اسکواڈ کا حصہ ہونگے،لیام لیونگسٹن ، عادل رشید، جو روٹ ، ثاقب محمود ، فل سالٹ اور مارک ووڈ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

انگلینڈ نے ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلنا ہے۔