110

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہوگیا۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10 گرام سونا 258 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 2427 ڈالر ہوگئی ہے۔