107

آئی ٹی سروسز کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

وزیرمملکت شزہ فاطمہ کہتی ہیں گزشتہ ماہ کے دوران آئی ٹی کی برآمدات میں اکتیس کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ ہوا۔

وزیرمملکت کے مطابق  پاکستان کی تاریخ میں ایک ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات میں اتنا اضافہ پہلی بار ہوا ہے۔ آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال اپریل کے مہینے کے مقابلے میں 62 اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا۔

 شزہ فاطمہ کہتی ہیں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ لانا موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ لانا موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔  آئی ٹی برآمدات میں یہ اضافہ وزیراعظم پاکستان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جولائی 2023ء سے اپریل 2024ء کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.593 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ جولائی 2022ء سے اپریل 2023ء کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.135 ارب ڈالرز تھیں۔