113

برطانوی جہاز پر حملے کے بعد امریکا کا یمن میں حوثیوں پر نیا حملہ

برطانیہ کے آئل ٹینکر پر حملے کے بعد امریکا نے یمن میں حوثیوں پر نیا حملہ کیا ہے۔

اس امریکی حملے کی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ انہوں نے حوثیوں کے ایک ’اینٹی شپ میزائل‘ پر ہفتے کی صبح حملہ کیا ہے۔

سینٹ کام کے مطابق اس میزائل حملے کا مقصد بحیرۂ احمر میں ہدف کو نشانہ بنانا تھا اور یہ لانچنگ کے لیے بھی تیار تھا۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی فوج نے اپنے دفاع میں میزائل کو مار گرایا اور تباہ کر دیا۔