186

این اے207سےآصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور

نواب شاہ این اے 207سے سابق صدر آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کا مستقبل روشن ہے۔وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا ۔تحریک انصاف کو ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاغذات نامزدگی کاآخری دن تھا اور بڑی تعداد میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔